توہین مذہب کیس‘ زکریا یونیورسٹی کے جنید حفیظ کو سزائے موت ‘ عمر قید
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان کاشف قیوم نے توہین مذہب کے مقدمہ میں گرفتار جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ملزم جنید حفیظ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی میں سزائے موت، 295 بی میں عمر قید اور 295 اے میں دس سال قید کے ساتھ مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کا حکم سنایا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزم جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013 میں مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں الزام کیا گیا تھا کہ ملزم نے یونیورسٹی کے شعبہ انگلش میں نوٹس بورڈ پر شدید گستاخی کی گئی جس پر حکام نے ملزم کے خلاف فوری کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزم دوران ٹیچنگ طلباء کو مذہبی منافرت پر مبنی لیکچر بھی دیتا رہا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا پاسورڈ فراہم کیا جسے چیک کیا گیا تو معلوم ہوا ملزم نے (ملاں منافق) اور( so called liberls Pakistan) گروپس بنائے ہوئے تھے۔