نئے چیف جسٹس ملک کی کرپشن سے آزادی کے ضامن ثابت ہونگے: اعظم سواتی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے بیان میں کہا ہے کہ جسٹس گلزار احمد کو بطور چیف جسٹس ادارے کیلئے خوش آمدید کہتا ہوں۔ چیف جسٹس اپنے وسیع تجربے کی بنا پر عوامی امنگوں کے ترجمان ہوں گے۔ چیف جسٹس کرپشن کے خلاف ایک مسلمہ حقیقت ہیں یہی حقیقت ملک کی کرپشن سے آزادی کا ضامن ثابت ہوگی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ چیف جسٹس گلزار احمد کی ملک میں انصاف اور کرپشن کے خاتمے کی مدد کرے، پوری قوم کی نظریں عدل و انصاف کیلئے نئے چیف جسٹس پر لگی ہوئی ہیں۔