خواجہ برادران کی ضمانت کیلئے درخواستوں پر سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل، کل سماعت ہوگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے بنچ تشکیل دے دیا۔ سماعت کل 23 دسمبر کو ہوگی۔ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس امین الدین خان بنچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے وکیل اشتر اوصاف کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔