• news

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے اقدامات واپس لے، امریکی ایوان نمائندگان، سینٹ منظور کردہ بل میں مطالبہ

واشنگٹن‘سرینگر (این این آئی) امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے پاس کردہ وفاقی حکومت کے مالی اعانت پیکیج بل میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے اقدامات واپس لے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سال2020کیلئے پاس کردہ HR 1865))نامی بل اگرچہ زیاد ہ تر امریکہ کے داخلی معاملات اور پالیسیوںکے حوالے سے ہے تاہم اس میں بھارت سمیت کچھ دیگر غیر ملکی معاملات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سینیٹرکرس نے بل پاس کیے جانے کے موقع پر کہا کہ بل میں بھارت پر بھی زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے اقدامات واپس لے۔ یہ بل اب منظوری کیلئے صدر کو بھیجا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ ہفتے کو139ویں روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے اور لوگ سخت مشکلات سے دوچارہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں برقرار ہیں اور چپے چپے پربڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں ۔ پری پیڈ موبائل فون ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہیں۔ دکانیں صرف صبح کے وقت کچھ دیر کیلئے کھولی جاتی ہیں تاکہ لوگ اشیائے ضروریہ خرید سکیں ۔ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں خاصری کم نظر آتی ہے اور کشمیر ی بھارت کے کشمیر مخالف اقدامات کے خلاف سول نافرمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن