اشتعال انگیز تقریر‘ ڈاکٹر عرفان کیخلاف ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت‘ سیشن عدالت نے درخواست نمٹادی
لاہور(وقائع نگارخصوصی) سیشن عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے والے ڈاکٹر عرفان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ ایف ائی اے نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا، وکیل نے کہا کہ وکلاء کی درخواست پر ڈاکٹر عرفان کے خلاف انکوائری ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کر رہا ہے۔