• news

کنٹرول لائن بھارتی اشتعال انگیزی جاری، پاک فوج کا بھرپور جواب، متعدد فوجی ہلاک، چوکیاں تباہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ دیوا سیکٹر میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک اور چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔کرن اور نیلم ویلی میں کوئی فائرنگ کا بڑا تبادلہ نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا کی کرن اور نیلم وادی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ بھارتی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے تین شہری شہید ہوئے۔ بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے دو خواتین سمیت 11 شہری زخمی ہوئے جبکہ دو مکان مکمل اور آٹھ جزوی تباہ ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن