• news

وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل باجوہ کی ملاقات، اقومی امور پر بات چیت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ہوئی جس میں قومی امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف جسٹس پاکستان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی گئی۔ وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں نے اہم ملکی معاملات پر گفتگو کی۔

ای پیپر-دی نیشن