• news

عقیل خان اور احمد چوہدری بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)عقیل خان اور احمد چوہدری پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سارہ منصور اور نور ملک نے لیڈیز سنگلز کے فائنل میں جگہ بنالی۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔ مینزپہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے ہیرا عاشق کو 0-2 ،4-6 اور 2-6 سے جبکہ احمد چوہدری نے مزمل مرتضی کو 1-2 ،1-6، 6-4 اور 5-7 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے، لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور نے ماہین آفتاب کو جبکہ نور ملک نے سارہ محبوب کو شکست دی ۔

ای پیپر-دی نیشن