• news

سعودی عرب ، 3 ماہ میں 6 لاکھ سے زائد ورک ویزے جاری

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب نے 2019ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 لاکھ 6 ہزار ورک ویزے جاری کیے ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں پانچ لاکھ 52 ہزار 400 ورک ویزے جاری کیے گئے تھے۔المدینہ اخبار کے مطابق تیسری سہ ماہی میں مرد ملازمین کے لیے 498 ہزار ویزے جاری کیے گئے۔ یہ کل ویزوں کا 82.1 فیصد تھے۔ خواتین کے لیے ایک لاکھ نو ہزار ویزے جاری کیے گئے جو17.9 فیصد تھے۔رپورٹ کے مطابق جاری کردہ ویزوں میں57.5 فیصد نجی اداروں کے لیے تھے۔ ان کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 900 تھی جبکہ افراد کے لیے 39.7 فیصد ویزے جاری ہوئے۔ سرکاری اداروں کے لیے 2.8 فیصد ویزے جاری کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن