جاسوسی پر بھارتی بحریہ کے7 اہلکار گرفتار‘ مقدمہ درج
نئی دہلی(آئی این پی) جاسوسی کے الزام میں بھارتی بحریہ کے سات اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ اہلکار غیر افسر رینک سے ہیں اور انہیں حساس اڈوں پر وشاکھاپٹنم، ممبئی اور کاروار پر تعینات کیا گیا تھا۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر 'دوستی' کرنے والے افراد کے ساتھ رابطے میں تھے اورغیر مجاز معلومات کو لیک کر رہے تھے۔ آندھرا پردیش کے ڈی جی پی ڈی گوتم سوانگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید چند مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ان ساتوں کو آندھرا پولیس نے بحریہ اور سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر آپریشن ڈولفنز ناک کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔