• news

جرمن پارلیمنٹ نے متنازعہ ماحولیاتی اصلاحات کا پیکج منظور کر لیا

برلن (این این آئی)جرمن پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے کئی مہینوں کی مذاکراتی رسہ کشی کے بعد چانسلر انجیلا میرکل کی حکومت کے تجویز کردہ کلائمیٹ اصلاحات کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اصلاحتی پیکیج پر برلن حکومت اور وفاقی ریاستوں کے نمائندوں کے درمیان کئی ماہ سے مختلف معاملات پر بحث جاری تھی۔ اس اصلاحاتی پیکیج میں ریل کرایوں میں کمی اور ہوائی سفر پر مزید ٹیکسوں کا نفاذ شامل تھا۔ جرمن وفاقی ریاستوں نے ہوائی سفر کو مہنگا کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن