عوام کی زندگیوںمیں بہتری لانا حکومت کی ترجیح ہے:مومنہ وحید
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اورصوبے میں سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے پرعزم ہے؎ معاشی استحکام کے بعد حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صنعتی عمل تیز ہو اور نوجوانوں کو نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی عمل کے استحکام اور تیزی سے نوجوانوں کو مستفید ہونے کے بھی بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے سماجی تحفظ کے جامع پروگرام ‘‘احساس’’ پروگرام اور صحت انصاف کارڈ کی بدولت عوام خصوصا غربت سے متاثرہ خاندانوں کو سہولت میسر آئے گی۔ عوام کے تمام مسائل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ، ماضی کے مسائل حل کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔