• news

ڈی پی او شیخوپورہ کی کھلی کچہری‘ عوام کے مسائل سنے

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی پنجاب اور آئی پنجا ب کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوشیخوپورہ غا زی صلاح الدین نے ہفتہ وارکی بنیاد پر تھانہ اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری کا مقصد وہاں کی عوام کے مسائل کو سننا اور ان کا مناسب حل اور بر وقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہیں تاکہ عوام والناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے ۔کھلی کچہری میں عوام کے بیٹھنے کاخصوصی انتظام کیا گیا ۔کھلی کچہری میں عوام سے درخواستیں موصول کرکے ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے تمام سرکل افسران اور تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کی ۔کہ عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پولیس ہمیشہ آپ لو گوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی خدمات سرانجام دے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپو رہ نے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کو فری کرائم زون بناناہماری ا ولین ترجحات میں شامل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن