بھارت کے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب آ گیا: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے بھارت نے اقلیتوں کے حقوق یکسر کچل کر رکھ دیئے ہیں متنازعہ شہریت قانون مودی سرکاری کی ہندو توا پالیسی کا کھل کر اظہار ہے بھارت نے کبھی عالمی قوانین کی پاسداری نہیں کی اکثریت کی بنیاد پر اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے کی پالیسی نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازام کا پول کھول کر رکھ دیا ہے مقبوضہ کشمیر میں 139 روز سے جاری کرفیو انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے چینلج ہے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے کرفیو ختم کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں معاشی جنازے نے عالمی طاقتوں کو جھکنے پر مجبور کر دیا ۔