• news

انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا :زاہد سعید

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) صدارتی امیدوار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ چوہدری زاہدسعید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وکلاء کو لاحق دشواریوں سے آگاہ ہوں اور انتخابی ایجنڈا میں ینگ وکلاء کو ریلیف کی فراہمی کو مرکزی اہمیت دی ہے ، میل فی میل وکلاء میری نظر میں برابر ہیں سبھی کو انکے حقوق دلوائے جائیں گے، بار روم کی اپ گریڈیشن سمیت وکلاء کو ماہر قانون سینئر وکلا ء سے بریفنگ اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد یقینی بنایا جائیگا، بار اور بینچ کے مابین تعلقات ڈیوریسپیکٹ پر مبنی ہوں تو کبھی کوئی خلیج پیدا نہیں ہوسکتی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری زاہد سعید نے کہا کہ میرا مقصد اور مشن وکلاء برادری کے دیرینہ مسائل کا حل اور وکلاء کی عزت و تکریم میں اضافہ کرنا ہے پاکستان بھی ایک وکیل نے بنایا تھا اس لئے ملکی ترقی اور انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا وکلاء کو فی الوقت جو بھی مسائل درپیش ہیں ان کے حل کیلئے تمام دوستوں سے مشاورت کیساتھ اقدامات اٹھائے جائیں گے میرا ماضی سب کے سامنے ہے ۔کامیاب ہو کر وکلاء کو تاریخ ساز ریلیف فراہم کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن