• news

نوجوانوںکیلئے ’’ہنر مند نوجوان ‘‘ پروگرام شروع کردیا :جمیل احمد

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ جمیل احمد نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے نوجوانوں کو ہنر مندبنانے کیلئے 6 ماہ دورانیہ کا ’’ہنر مند نوجوان ‘‘ پروگرام شروع کردیا ہے جس کا باقاعدہ داخلہ شروع ہوگیا اس میں چار شارٹ کورسزہونگے جو گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کرائے جائیں گے ان میں موٹرسائیکل مکینیک،سولر پاور جنریشن،چائنز لنگوئج کورس،سرٹیفکیٹ ان کمپیوٹر ایپلی کیشن شامل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کلب کے گروپ لیڈر عبدالحمید بھٹی ، محمدعثمان گوندل ، قیصر محمود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن