اوپن ڈور پالیسی پر عدم عملدرآمد چیف سیکرٹری پنجاب کا اظہار برہمی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ )اعظم سلیمان خان نے کچھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی، دفاتر کے باہر ملاقات کے اوقات درج نہ ہونے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اراکین اسمبلی کے اجلاس منعقد نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے حوالے سے جاری گائیڈ لائینز پرمن و عن عملدر آمد یقینی بنایا جائے ۔ سیکرٹریٹ میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ا فسران محنت اور دیانت داری سے کام کریں، مثبت نتائج نظر آنے چاہیں