• news

پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کی مذمت کررہے ہیں:فضل بلال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف قانون دان فضل بلال نوا ز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں عورتوں ،بچوں،بزرگوں اور نوجوانوں پربے پناہ ظلم وستم کیا جارہا ہے یہ دنیا کی انسانی حقوق تنظیمیں اداروں اور یواین او اپنا کرداراداکرکے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کوآزادی دلوائے ، پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے انسان سوزواقعات کی پرزورالفاظ میں مذمت کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز کی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن