مقبوضہ کشمیر کے عوام موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں:سید وقارعظیم
رائے ونڈ (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء سید وقار عظیم نے کہا کہ 22 دسمبر کو پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی اور لاکھوں عوام اسلام آباد کشمیر مارچ میں شرکت کریں گے،کشمیر کے محاصرے کو 133 دن ہو گئے۔ اہل مقبوضہ کشمیر موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل کشمیر کی مؤثر آواز بن کر سامنے آئی ہے۔ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، بھارتی فوجوں کا قبرستان بنے گا۔یہ عالم اسلام کے حکمرانوں کے لیے باعث شرم ہے، پورے بھارت میں مسلمانوں پر بدترین مظالم اور انہیں بھارت بدر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔22 دسمبر بروز اتوار ڈی چوک اسلام آباد، فقیدالمثال کشمیر مارچ کا اہتمام کیا جا رہا ہے،ہر پاکستانی کو شرکت کی دعوت ہے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر پاکستان تنہا ہوگیا۔