حضرت غوث اعظمؒ کی زندگی ہمارے مشعل راہ ہے:پیرنصیر قادری
فیروزوالہ ( نامہ نگار)بانی تحریک ختم نبوت اور ممتاز عالم دین علامہ الحاج پیر نصیر احمدقادری نے کہا دین و دنیا میں کامیابی کے لیے حکمران اولیاء اکرام کا دامن تھام لیں ۔ حضرت غوث پاک کی ساری زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ شاہ عبدالقادر جیلانی نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی سچ کا دامن نہ چھوڑا اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو اولیت دی اور رسول کریم ؐ کی خوشنودی کو پیش نظر رکھا ان خیالات کا اظہار جامع مرکزی مسجد لبیک یا رسول اللہ کامران پارک شاہدرہ میں حضرت غوث اعظم ؒکی یارہویں شریف کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر دیگر علمائے اکرام نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت غوث اعظم نے مسلسل چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا کی ۔ رسول اکرم ؐ کی نگاہ عنایت اور آپ کی عبادات و ریاضیات کی بدولت آپ کو بار گاہ الہی میں ایک خاص مقام حاصل ہو ا اور آپ کی کرامت کا بے شمار ظہور ہوا۔