قوم پاک کی بھرپور حمایتی شانہ بشانہ کھڑی ہے:ڈاکٹر شکیل احمد
فیروزوالہ ( نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سینئر راہنما ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے قوم کی بھرپور تائید و حمایت رکھتے ہیں افواج پاکستان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملکی سلامتی تحفظ یقینی بنایا ہے دیگر شعبہ جات اور تمام مکاتب فکر کی طرح وکلاء برادری بھی اپنے عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی دفاع وطن کی خاطر جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کا دفاع کیا ہے اور ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، افواج پاکستان کے افسران اورجوان اپنا آج ہمارے کل پر قربان کررہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دشمن کی ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دے رہے ہیں ہم اپنے فوجی جوانوں کوسلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔