ریاست محفوظ ہاتھوں میں‘ وزیراعظم نے قوم کی درست سمت میں رہنمائی کردی:فیض الحسن
رائے ونڈ (نامہ نگار) رہنماء تحریک انصاف کوآرڈی نیٹر صوبائی وزیر فیض الحسن فیضی جٹ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کواستحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کا عزم کا اعادہ کرلیاہے ،انہوں نے کہا کہ ریاست مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وزیراعظم نے قوم کی درست رہنمائی کی۔ حکومت قانون سازی کے ذریعے عوام کو سہولتیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت کی معاونت کے لیے پرعزم ہیں۔ حکومت نوجوانوں کوہنرفراہم کرنے پربھی توجہ دے رہی ہے۔ کوشش ہے کہ صنعتی عمل تیز ہو اورنوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسرآئیں۔