• news

مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کے لئے ویزا پالیسی تبدیل نہیں کی: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی خبر درست نہیں۔ کشمیریوں کو پاکستان بھارت دوطرفہ معاہدوں کے مطابق ویزا دیا جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کی 5 اگست کے بعد کی صورتحال پر نظر ہے۔ ہائی کمشن ویزا درخواست دہندگان کو بہتر سہولتوں کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن