• news

گجرات کے قصائی نے پورے بھارت میں آ گ لگا دی‘ مظالم کا پردہ چاک ہونے لگا‘ غلام سرور

ٹیکسلا (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ مودی کا ہندوتوا ایجنڈا خطے کیلئے خطرناک ہے۔ گجرات کے قصائی نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے۔ مودی اور آر ایس ایس کے نظریئے سے پوری دنیا واقف ہو چکی ہے۔ کشمیر سے آسام تک اب بھارتی مظالم کا پردہ چاک ہو رہا ہے۔ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے افواج پاکستان اور پوری قوم تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن