امریکا میں طیارہ جھیل میں گر کر تباہ پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ
میسا چوسٹس(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم معجزانہ طور پر پائلٹ محفوظ رہا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک نجی چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا ہالی فیکس میں گر گیا اور پانی کے بہاؤ کیساتھ بہنے لگا۔ پائلٹ نے کھڑکی سے باہر نکال کر طیارے کی چھت پر چڑھ کر لوگوں کو متوجہ کیا اور مدد طلب کی۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کاآغاز کرتے ہوئے پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا اور ناکارہ طیارے کو گھسیٹ کر ساحل تک لائے، بعد ازاں لفٹر کے ذریعے اپنے دفتر منتقل کیا۔ طیارہ اب ناقابل استعمال ہوگیا ہے اور ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں نجی طور پر استعمال ہونیوالے چھوٹے طیاروں کے حادثات معمول کی بات بن گئے ہیں، رواں برس ان حادثوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔