امریکہ میں دنیا کا سب سے چھوٹا اور آباد جزیرہ صرف ایک گھر جتنا
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا اور امریکا کے درمیان واقع ’الیگزینڈریا بے‘ میں سیکڑوں چھوٹے چھوٹے جزیروں کی ایک پٹی ہے جو قانونی طور پر امریکی ریاست نیویارک کا حصہ تصور کی جاتی ہے۔ ان سیکڑوں جزیروں کے درمیان میں دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ ہے جس کا رقبہ صرف 310 مربع میٹر ہے۔ویسے تو اس کا نام ’’ہب آئی لینڈ‘‘ ہے لیکن امریکا اور کینیڈا کے رہائشی اسے ’’جسٹ روم اینف آئی لینڈ‘‘ کے نام سے زیادہ جانتے ہیں کیونکہ اس پر صرف ایک چھوٹا سا مکان بنا ہوا ہے جس کے باہر بیٹھنے کی چھوٹی سی جگہ ہے، ایک درخت ہے اور بس!اس جزیرے کو 1950 کے عشرے میں امریکا کے سائزلینڈ خاندان نے فرصت کے لمحات گزارنے کیلئے خریدا تھا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ جگہ دنیا بھر میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بن جائے گی۔جزیرے پر لکڑی کے چھوٹے لیکن خوبصورت مکان کی تعمیر اور درخت لگانے کا سارا کام اسی خاندان کے بزرگوں نے آج ا سے70 سال پہلے کروایا تھا۔ آج یہ جزیرہ اپنے حسن و انفرادیت کی وجہ سے آنے جانے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔