اسرائیل کا سیکٹرسی میں فلسطینی تعمیرات پر پابندی کا منصوبہ
رام اللہ (اے پی پی) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے سیکٹر سی میں یورپی یونین کی مالی معاونت سے فلسطینی اتھارٹی کی تعمیرات پرپابندی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ عبرانی اخباریسرائیل ھیوم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ منصوبہ اس لیے تیار کیا ہے تاکہ 'سیکٹر سی میں فلسطینی اتھارٹی کو اپنا کنٹرول مضبوط کرنے سے روکا جاسکے اور اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن اور دیگر اداروں کو اس سیکٹر میں اپنی سرگرمیوں کوآگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔