نیلم سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند
نیلم (نامہ نگار) لائن آف کنٹرول نیلم ویلی سیکٹر پر بھارتی گولہ باری سے خوف و ہراس کی فضاء دوسرے روز بھی قائم تعلیمی ادارے بند دفاترویران، کاروبار زندگی بری طرح متاثر شہریوں کی بڑی تعدادنے نقل مکانی شروع کردی ۔گزشتہ دنوں کی گولہ باری سے دو شہریوں کی شہادت چار مکانات جل جانے کے بعد ایل او سی کے قریب ترین گائوں بگنہ ، اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے گائوں سے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف جانا شروع کردیاجبکہ دیگر علاقوں سے شہریوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی مسلسل گولہ باری سے نیلم ویلی میںمایوسی اور خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں شہریوں کا نظا م زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ۔کاروبار ، تعلیم ، نظام زندگی بری طرح تباہ ہوچکا ہے شہریوں نے قیام امن کا مطالبہ کرتے ہوئے پالیسی ساز اداروں سے سیز فائر معاہدہ کی توشیق کا مطالبہ کیا ہے۔