نیویارک سٹی کونسل کا اجلاس، 134 ویں یوم پیدائش پر قائداعظم کو زبردست خراج عقیدت
نیویارک (ابٹرنیشنل ڈیسک) قائداعظم کے 134 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نیویارک کے سٹی کونسل کی جانب سے قائداعظم کو خراج تحسین عقیدت پیش کیا گیا۔نیویارک کے سٹی کونسل کی تاریخی عمارت میں نیویارک سٹی کے اجلاس کے موقع پر خصوصی پروگرام ہوا جس میں قائداعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کے عظیم کارنامے پر منفرد کردار کی تعریف کی گئی، اس فرمان میں نیویارک میں بسنے والے پاکستانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس حوالے سے سٹی کونسل کے واحد مسلم ممبر ڈینیک ملر نے قرارداد پیش کی جس کیلئے سٹی کونسل کے بلیک، ایشین اور لاطینی کاکس کے ممبران نے مشترکہ طور فرمان جاری کرانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔اس موقع پر ایوان کی اکثریتی لیڈر نے بانء پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 134 ویں یوم ولادت پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امریکی سوسائٹی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس موقع پر امریکن پاکستان ایڈووکیسی گروپ کو اْن کی خدمات کے حوالے سے سراہا گیا۔ تقریب سے نیویارک میں پاکستان کے وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ اور پاکستان ایڈووکیسی گروپ کے چرمئین علی رشید نے بھی خطاب کیا۔