• news

جعلی اکائونٹس کیس : انور مجید سمیت 40ملزم فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2جنوری کو عدالت طلب

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس میں فرد جرم کیلئے انور مجید ، اے جی مجید سمیت 40ملزمان کو طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کا ریفرنس دو گاڑیوں میں بھر کر عدالت لایا گیا ،40 ملزمان کیلئے بنائی گئی نقول کے صفحات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئے،احتساب عدالت نے فردجرم کے لیے انور مجید، اے جی مجید سمیت 40 ملزمان کو طلب کرلیا ۔ عدالت نے حکم دیاکہ تمام ملزمان 2 جنوری کو پیش ہوں۔ نیب نے کہاکہ انور مجید،عبد الغنی مجید، نمر مجید، مناہل سمیت 40 ملزم نامزد ہیں ،راشد احمد خان، آغا ظہیر الدین، دائودی مورکاس ،حبیب اللہ میمن ، صدیق اسلم مسعود ایم اورنگزیب خان بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں ۔ ریفرنس میں کہاگیاملزم کروڑوں کے سرکاری سبسڈی فنڈز کے غلط استعمال میں ملوث ہیں۔نیب نے کہاکہ 3.9ارب روپے کی سبسڈی حقیقی کاشتکاروں تک نہیں پہنچی ۔

ای پیپر-دی نیشن