• news

جمال خشوگی قتل: 5 افرادکو سزائے موت‘ 3 کو 24 سال قید

ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عدالت نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے جرم میں 5 افراد کو سزائے موت کا حکم دیا ہے اور دیگر تین افراد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکہ میں مقیم سعودی صحافی گزشتہ سال ترک شہر استنبول میں واقع سعودی سفارتخانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پانچ افراد کو اس مقدمے میں سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے جبکہ دیگر تین افراد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پیر کو ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران پبلک پراسیکوٹر نے سزاؤں کا اعلان کیا۔ اس جرم پر پردہ ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی پر تین افراد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مقدمہ میں سعودی شاہی عدالت کے سابق مشیر سعود القحطانی کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا ہے۔ ناکافی شواہد پر سابق ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمدال اسیری کو بھی بری کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن