قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ ملتوی
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 25 دسمبر سے لاہور میں شروع ہونے والا قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کیسیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایاکہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیداروں کی درخواست پر ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ اکثر کھلاڑیوں تعلیمی اداروں میں امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کی آئندہ تاریخ کا اعلان چند دنوں بعد کیا جائے گا۔