کھیل کوپروان چڑھانے میں کوچنگ کورسز کلیدی کرداراداکرتے ہیں:آصف عظیم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین آصف عظیم نے کہا ہے کہ کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں کوچنگ کورسزنمایاں اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں آرچری کے کوچز اور کھلاڑیوں کیلئے ٹیکنیکل کورس کاانعقاد نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی میں منعقد ہونے والے 4 روزہ ٹیکنیکل کورس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر محفوظ الحق، سیکریٹری جنرل احمدعلی راجپوت، سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی صدر ثناء علی اور محمدتقی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔