• news

ملتان اور راولپنڈی کے میدان پاکستان سپر لیگ میچز کیلئے کلیئر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں ایسے میں آئی سی سی کی منظورہ شدہ سکیورٹی کمپنی کے کنسلٹنٹ رگ ڈگسن نے ملتان اور پنڈی گرائونڈز کی سکیورٹی کو بھی کلیئر کرکے اپنی رپورٹ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ، فیکا، ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں اور کھلاڑیوں کے ایجنٹ کو بھیج دی ہے۔ان کی حوصلہ افزا رپورٹ پاکستان کرکٹ کے لئے بڑی خبر ہے اور دونوں شہر اب پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے میچوں کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔ کراچی اور لاہور میں پہلے ہی پی ایس ایل کے میچوں کا انعقاد ہوچکا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل ریٹائرڈ آصف نے ملتان اور پنڈی کے گرائونڈز کی سکیورٹی کے بارے میں رگ ڈگسن کو موثر سکیورٹی پلان بھیجا تھا جس کے بعد رگ نے دونوں سینٹرز کا دورہ کیا اور ان کی سکیورٹی کو کلیئر کردیا۔ذرائع کے مطابق فروری میں پاکستان کے چاروں شہر پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن20فروری سے22مارچ تک پاکستان کے چار شہروں میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن