ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی ذاکرخان کی نیوزی لینڈ‘ سری لنکا کے سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر انٹر نیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ ذاکر خان نے گذشتہ روز نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے سابق کرکٹرز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔سابق سری لنکن اور کیوی کرکٹرز نے مہمان نوازی پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کیوی کرکٹر جیف کرو کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ،یہاں کرکٹ کے مقابلے دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے آئیڈل ملک ہے یہاں سیکورٹی کے کسی بھی مسائل کا سامنا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ ملاقات میں سابق کیوی فاسٹ باولر ڈینی موریسن بھی شریک تھے۔دریں اثنا سری لنکن کرکٹرز نے بھی پاکستان کو کھیلوں کے لئے بہترین ملک قرار دی ہے۔اپنی ملاقات میں ان کا ڈائریکٹر انٹر نیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ ذاکر خان کو کہنا تھا کہ وہ سیریز میں اچھی یادیں لیکر جا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی پاکستان میں کھیلنے آئیں گے۔ انھوں نے بہترین مہمان نوازی پر پاکستان حکومت اور پی سی بی کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔