• news

ڈاکٹر معید یوسف معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر

اسلام آباد /سٹاف رپورٹر/ ڈاکٹر معید یوسف کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویڑن اور اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ مقرر کر دیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کابینہ ڈویڑن کا نوٹی فکیشن ارسال کیا ہے جس کے مطابق کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف کو وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔انہیں رواں سال ستمبر میں قومی سلامتی ڈویڑن کے ماتحت کام کرنے والے اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز اور بوسٹن یونیورسٹی سے پالیٹیکل سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن