• news

ٹیکنالوجی سے لیس فوج دشمن پر بھاری پڑے گی، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ مورچوں پرجوانوں اور ہتھیاروں کی تعیناتی ضروری ہے لیکن فوجی ٹیکنالوجی میں مہارت والی فوج مستقبل کی لڑائیوں میں دشمن پر بھاری پڑے گی۔جنرل راوت نے فوجی ٹیکنالوجی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مورچوں پر جوان اور ہتھیاروں کی تعیناتی کی اہمیت رہے گی لیکن مستقبل کی لڑائیوں میں فوجی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے اور اس سے دشمن پر سبقت حاصل کرنے میں ضروری مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ضروری ٹیکنالوجی اختیار کرنے کے رجحان اور انوویشن کی ثقافت کو فروغ دینے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔ انہوں نے مستقبل میں دوہرے استعمال والی ٹیکنالوجی پر بھی زور دیا۔ اس سیمینار نے فوج، تعلیمی شخصیات اور صنعت کو موجودہ اور نئی ٹیکنالوجی پر گہرائی سے غور و خوض کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ای پیپر-دی نیشن