بی آر ٹی: خیبر پی کے حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کردیا
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات سے تعلق پشاور ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کے لئے سپریم کورٹ اسلام آباد اور پشاور رجسٹریز میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کی پشاور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی ہے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے اسلام آباد میں رجسٹری میں حکمنامہ چیلنج کیا گیا ہے۔دونوں درخواستوں میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر کے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم خلاف قانون ہے، عدالت عالیہ نے حقائق کا درست طریقے جائزہ نہیں لیا، پشاور ہائی کورٹ کے تحقیقات کرانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جب کہ سپریم کورٹ میں درخواستوں پر فیصلے سے قبل ایف آئی اے کو انکوائری سے روکا جائے۔