• news

پرائمری تعلیم اردو میں، پانچویں، آٹھویں کے امتحانات ختم

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے پنجاب کابینہ کو آگاہ کیا۔ پیرول ایکٹ 2019کی منظوری دی گئی۔ پنجاب بائیو انرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کابینہ نے پنجاب بائیو انرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ بند کرنے کے فیصلے کی منظوری دی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی اسسمنٹ پالیسی فریم ورک2019کی منظوری دی گئی جس کے تحت پنجاب میں پانچویں اورآٹھویں جماعت کے امتحانات مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دی پنجاب ایجوکیشن پروفیشنلز سٹینڈرز کونسل بل 2018ء اور پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلباء کیلئے اردو میڈیم کتابوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک اردو زبان میں تعلیم دی جائے گی اور انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا۔ پنجاب فارسٹ پالیسیڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر (گریڈ17) کے عہدے کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف (گریڈ17) میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے سیکشن 20کے تحت ضلع میانوالی میں کالا باغ پرائیویٹ گیم ریزور کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکڈ ایریاز ایکٹ 2019کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کے گلوبل سسٹینیبل ڈویلپمنٹ گولز اچیومنٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کے محکمہ تعمیرات و مواصلات، ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ،لوکل گورنمنٹ اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مالی سال 2016-18 کی خصوصی آڈٹ رپورٹ  پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی  ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی گوجرانوالہ کو سرکاری اراضی دینے کا ایجنڈا موخر کیا گیا اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لیکر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔چین کے صوبے جیانگ سو(Jiangsu)کے پبلک سکیورٹی محکمے اورپنجاب پولیس کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت کا معاملہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو بزنس کے سپرد کیا گیا۔کابینہ کمیٹی معاملے کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یوم قائدؒ،کرسمس اورنئے سال کی آمد کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔گرجاگھروںکی حفاظت کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے ۔ ہمارا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ عوام کی بے لوث خدمت ہے ۔تبدیلی کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیںگے۔ڈپٹی کمشنرز سے لیے جانے والے حلف  میں کہا گیا ہے کہ ’’میں بحیثیت شہری اور حکومتی اہلکار اس بات کا اعادہ کرتا ہوں/کرتی ہوںکہ اپنے شہر کو صاف و سبزبنانے کیلئے اپنے تمام تروسائل اور کوششیں بروئے کار لاؤں گا/گی اور میں عہد کرتا /کرتی ہوںکہ ہمارا شہر ہماری ذمہ داری ہے جس کے لئے میں صاف و سبزمہم کو قابل عمل اور کامیاب بناؤں گا/گی تاکہ میرا شہر حقیقتاًصاف و سبزبن جائے-اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو - عثمان بزدارنے کلین اینڈ گرین انڈکس پنجاب اورکلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا افتتاح کردیا۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز سے حلف لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کلین اینڈ گرین چیمپئن کی حیثیت سے پورٹل پر رجسٹریشن بھی کرائی۔ عثمان نے کہا کہ موسمیاتی تغیر و تبدل، ماحولیاتی آلودگی ،سموگ اور دیگر قدرتی آفات شہروں کوبری طرح متاثر کر رہی ہیں - موسمیاتی تغیرات اور ماحولیات آلودگی کے ایشوز پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے موسمیاتی چیلنج کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی فورم پر اس کے لئے آواز اٹھائی۔سردار عثمان بزدارنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ ایک ویژنری سٹیٹسمین تھے ۔قائداعظم محمد علی جناحؒ جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے ۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اصولوں کی سیاست کر کے اپنا بلند مقام پیدا کیا۔ کوئی لالچ یاخوف قائداعظمؒ کواپنے عظیم مقصد سے ہٹانہ سکا۔ سردار عثمان بزدارنے کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد  دیتے ہوئے کہا کہ ہم  مسیحی برادریوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ حضرت عیسی ؑ کی پیدائش کا دن مسیحی برداری کے ساتھ مسلمانوں کیلئے بھی قابل احترام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن