• news

قائداعظم کا یوم پیدائش‘ نواز شریف کی سالگرہ پر اسلام آباد میں کوئی تقریب نہ ہوئی

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 144واں یوم پیدائش اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی70ویں سالگرہ کے موقع وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) اسلام آباد ہر سال قائد اعظم اور میاں نواز شریف کا دن مناتی تھی انجم عقیل اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب ہوتی تھی اس سال دونوں رہنما بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی اسی طرح راولپنڈی میں بھی کسی مسلم لیگی نے کوئی تقریب نہیں کی تاہم مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر امتیاز رانجھا نے اپنی رہائش گاہ پر قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ غلام مصطفی ملک اور قومی اسمبلی کی رکن فرح خان بھی موجود تھیں 24دسمبر 2019ء کو مسلم لیگ (ن) این اے53کی صدر فرح اکبر ناز کی رہائش گاہ پر قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کیک کاٹا گیا، جس میں پاکستان مسلم شعبہ خواتین کی صدر سینیٹر نزہت عامر مہمان خصوصی تھیں۔ ظفر الحق نے کشمیر کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقید ت پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن