• news

وزیراعظم آج پنڈدادنخان میں جلال پورکینال منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان( آج) پنڈدادن خان آئیں گے جہاں وہ جلال پور کینال منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔جس کے لئے انتظامات مکمل کر کے سیکورٹی اقدامات کر لئے گئے ۔اس منصوبہ رسول ہیڈ برج سے خوشاب تک 170 کلو میٹر نئی نہر کو مکمل کیا جائے گا۔وزیراعظم آج جس جلال پورکینال نہر منصوبہ کاسنگ بنیادرکھیں گے اس سے جہلم اورخوشاب کی لاکھوں ایکڑ اراضی زیرکاشت آسکے گی اور جدید ترین آبپاشی نظام لایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن