• news

دنیا کے مسائل کو بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرتا چاہئے: پوپ فرانس

ویٹی کن سٹی (نیٹ نیوز) کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کیلئے تحفہ بنے اور مدد کرنے سے قبل دوسروں سے احترام نہ چاہیں۔تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام نہ چاہیں، ہمسائے سے اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، اعتماد مت کھوئیں، ہمت باندھیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں، دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔ خدا سب سے محبت کرتا ہے چاہے وہ سب سے بدترین ہی کیوں نہ ہو۔خدا کی بے لوث محبت پر بھروسہ کریں دوسری جانب پوری دنیا سے اسرائیل آئے مسیحیوں سے مقبوضہ بیت المقدس سے بیت الحم تک مارچ میں حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن