• news

دو قومی نظریے کی بنیاد پر، قائداعظم کا ویژن مستند حقیقت بن چکا: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قیام پاکستان کے بارے میں قائد اعظم کا ویژن اب پہلے سے بھی زیادہ مستند حقیقت بن چکی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر قائد اعظم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد نے ہمیں ملک لے کر دیا، اس پر ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انتہائی مشکل وقتوں میں بھی، اقلیتیوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا ویژن ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔ ان کے ویژن اتحاد، ایمان، تنظیم پر چل کر ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔ قائد اعظم کے یوم پیدائش پر ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مخالفت کرنے والوں کیلئے یہ ایک نئی شروعات ہے۔انہوں نے قائد اعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے ان کی تصویر شیئر کی جن پر ان کا یہ قول بھی نقل کیا کہ ’’ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں، ان میں کوئی بھی قدر مشترک نہیں ہے‘‘۔

ای پیپر-دی نیشن