• news

اوٹی سی لاہور چیلنج کرکٹ کپ‘جلو جم خانہ کلب نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اوٹی سی لاہور چیلنج کپ میں بڑا اپ سیٹ ،جلو جم خانہ کلب نے یونیورسل کلب کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ یونیورسل کلب کی ٹیم 193رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ جلو جم خانہ نے سات وکٹوں پر 194رنزبناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔اظہر وحید 45،قاسم بٹ 34،عامر عثمان 32اور حسن مختار 21رنزبناکر نمایاں رہے۔ حسن مختار کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن