• news

قائد اعظم ڈے ہاکی میچ قائد اعظم الیون کے نام

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ڈے کے موقع پر مینز اور ویمنز ہاکی میچز کا انعقاد ‘ ویمنز میچ برابر رہا جبکہ مینز میچ میں قائد اعظم الیون نے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اور رانا ظہیر اکیڈمی کے تعاون سے مینز ویمنز میچز نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی گراونڈ نمبر دو پر ہونے الے مینز میچ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق اولمپئین خواجہ جنید بھی میدان میں آگئے۔ خواجہ جنید نے علامہ اقبال الیون کی طرف سے میچ میں حصہ لیا۔ میچ میں قائد اعظم الیون نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل کھیلے گئے ویمنز ہاکی میچ میں فاطمہ جناح الیون اور بیگم رعنا لیاقت علی الیون کے درمیان میچ دودو گول سے برابری پر ختم ہوا۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ آصف نازمیچ کے موقع پر مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن