کراچی کے جوانوں، سندھ رینجرز کا شکریہ، میجر جنرل آصف غفور
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے علی ظفر اور کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 25 دسمبر کی شب مزار قائد پر پاکستان رینجرز سندھ کے تحت منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام ’شکریہ جناح ‘ میں علی ظفر کی پرفارمنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر سٹیج پر آئے اور مداحوں سے ہاتھ ملایا۔ انسٹا گرام پر میجر جنرل آصف غفور نے علی ظفر کے شو کے دوران کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور کیپشن میں علی ظفر سمیت تمام کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے کراچی کے نوجوانوں کے ہمراہ لی گئی سیلفیز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ کراچی کے نوجوانوں اور سندھ رینجرز کا ’شکریہ جناح‘ پروگرام ترتیب دینے پر شکریہ۔