• news

بھارتی چال‘ پاکستانی کرکٹرز کو ایشین الیون کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیش میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستانی کرکٹر کو ایشین الیون کا حصہ نہیں بنایا جائیگا۔شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونیوالی تقریبات کے دوران ایشین الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے مابین 2 میچ کھیلے جائیں گے، موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے ایک ساتھ کھیلنے کی توقع نہیں کی جاسکتی‘ بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری جائش جارج نے صورتحال واضح کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پیغام مل چکا، کوئی پاکستانی کرکٹر ایشین الیون میں شامل نہیں ہوگا، اسی لئے کسی بھی پیچیدہ صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، دونوں ٹی ٹونٹی میچز میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹرز کا انتخاب بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن