• news

کسی مسلمان کو ملک سے نکالا تو سینے پرگولی کھائوں گا، بھارتی گلوکار

ممبئی (آئی این پی) مشہور بھارتی گلوکار دیلن نائر نے مسلم مخالف شہریت بل پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی مسلمان کو ملک سے باہر نکالا تو سینے پر گولی کھائوں گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیلن نائر المعروف رفتار نے گزشتہ روز اپنے ایک کنسرٹ کا آغاز کرنے سے پہلے بھارتی حکومت کو مسلمان مخالف شہریت کا بل منظور کرنے کی مخالفت کی۔ گلوکار نے کنسرٹ میں موجود حاضرین کو ارشد نامی اپنے باڈی گاڑد سے متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ اس انسان کا نام ارشد ہے، یہ میرا ایسا خیال رکھتا ہے کہ کوئی مجھے دھکا بھی نہیں مار سکتا، اگر کوئی اسے بھارت سے نکالنے کی بات کرے گا تو سامنے گولی کھائوں گا ۔ مسلمان، عیسائی، سکھ سب ہمارے بھائی ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھارتی موسیقار کے اس بیان کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن