• news

پاکستان، بھارت تنازعات مذاکرات سے حل، کشیدگی بڑھانے والی کارروائیوں سے گریز کریں: چین

اسلام آباد (اے پی پی) چین نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ اور ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جس سے دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو۔ دونوں ملکوں کو تنازعات مذاکرات کے ذریعے پر امن انداز میں حل کرنا چاہئیں۔ جمعہ کو بیجنگ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایل او سی پر پاکستانی اور بھارتی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے پڑوسی ملک کی حیثیت ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ اور ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جس سے دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو سکے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے تنازعات مذاکرات کیذریعے پر امن انداز میںحل کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن