پاکستان کے چار اتھلیٹ ٹریننگ کے لیے چین چلے گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے چار اتھلیٹ ٹریننگ کے لیے چائنہ روانہ ہو گئے۔ چاروں اتھلیٹس نے نیل میں منعقد ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ کھلاڑیوں میں محبوب علی، محمد ندیم، عزیر الرحمان اور سمیع اﷲ شامل ہیں۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چاروں کھلاڑیوں کو مستقبل کے ایونٹس کی تیاری کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پانچویں اتھلیٹ ارشد ندیم 10 نوری کو چائنہ جائیں گے۔